عورت کو کبھی ایک سمجھے نا زمانہ
عورت کبھی حوا کبھی مریم کبھی زہرہ
نسواں بل کیا منظور ہوا مرد حضرات تو مظلوم ہی ہو گئے
تعلق تو میرا بھی صنف نازک سے ہے مگر اس بل کی روشنی میں کچھ عرض کرنا چاہتی ہوں
نام نہاد آزاد خیال عورتیں حقوق کے نام پر جو کچھ طلب کرتی ہیں واللہ ہمیں اس میں سے کچھ نہیں چاہیے
ہمیں اپنا دین اپنی اقدار سب قبول ہے دین کی حدود میں ہی ہماری آزادی ہے تحفظ ہے ۔
اور یقین جانیے سائن بورڈ پر نمائش کرتی عورت ہم نہیں ہیں
سٹیج پر کلچر کے نام پر رقص کرتی عورت ہم نہیں ہیں
چراغ خانہ ہیں شمع محفل ہم نہیں ہیں
عورت تو ماں ،ہے بہن ہے بیٹی ہے بیوی ہے اپنے باپ بھائی شوہر کا مان ہے انکی عزت ہے اور واللہ جو حقوق ہمیں اسلام نے دیے دنیا کا کوئی قانون کوئی ملک کوئی عدالت ہمیں نہیں دلا سکتی ۔ہمیں پسند ہے ہم اپنے محافظوں کے سایے میں سفر کریں اپنے گھروں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں
اور حقوق کے نام پر ابلیسی طاقتوں کے درپردہ مقاصد کو پہچانے ۔جس میں پہلا مقصد کام کے لیے لیبر بڑھانا ،فحاشی کو عام کرنا ،سروں سے چادریں کھینچ کر سرے عام نمائش کروانا
ہم اسلام کی شہزادیاں ہیں ۔اور اس مقام پر راضی اور خوش ہیں جو ہمیں ہمارے رب نے عطا کیا
اللّه آپ کا حامی و ناصر ہو
اللّه کی بندی سیدہ ام ہانی